Home سیاست نومنتخب سینیٹرز کےلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی ڈیسک قائم

نومنتخب سینیٹرز کےلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی ڈیسک قائم

Share
Share

اسلام آباد: سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی ڈیسک قائم کردیا گیا۔

سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ہدایات کے مطابق بنائی گئی کمیٹی نے نئے منتخب سینیٹرز کی رجسٹریشن کےعمل کو آسان بنانے اور معاونت فراہم کرنے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں کا عملہ نئے منتخب سینیٹرز کو معاونت فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔

خصوصی ڈیسک شام 5 بجے تک کام کرتا رہے گا تاکہ نومنتخب سینیٹرز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو سکے، سیکرٹری سینیٹ نے اس سلسلے میں تمام نو منتخب سینیٹرز کو مراسلہ بھی لکھ دیا۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...