Home نیوز پاکستان شعیب اختر کی جانب سے سعودی شہزادے کو خاص تحفہ

شعیب اختر کی جانب سے سعودی شہزادے کو خاص تحفہ

Share
Share

پاکستان کے سابق لیجنڈ فاسٹ بولر شعیب اختر نے سعودی شہزادے کو اپنی ورلڈ کپ جرسی تحفے میں دے دی۔

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات کی اور انہیں اپنی 2003 کے ورلڈ کپ کی اصل جرسی تحفے میں پیش کی۔

شعیب اختر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ شہزادہ سعود بن مشعل سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے شہزادہ سعود مشعل کو جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2003 کی اپنی اصل جرسی پیش کی۔

شعیب اختر نے لکھا کہ شہزادہ سعود بن مشعل کے وژن کی بدولت آئندہ برسوں میں سعودی عرب میں جگہ جگہ کرکٹ نظر آئے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...