Home sticky post 5 ملک بھر میں آبی ذخائر کی تعمیر اور پانی کے بہتر انتظام کیلئے حکمت عملی بنائی جارہی ہے،وزیر اعظم

ملک بھر میں آبی ذخائر کی تعمیر اور پانی کے بہتر انتظام کیلئے حکمت عملی بنائی جارہی ہے،وزیر اعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر موسمیاتی تبدیلی اور مون سون کے اثرات سے بروقت نمٹنے کے لیے ایک جامع اور مؤثر پالیسی کی تیاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

وزیرِ اعظم نے ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے سربراہان کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی ہے کہ پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ شیئر کیا جائے تاکہ ایک متفقہ اور مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آبی ذخائر کی تعمیر اور پانی کے بہتر انتظام کے لیے ایک واضح حکمتِ عملی ترتیب دی جا رہی ہے اور آبی ذخائر مشاورت اور تمام صوبوں کی مکمل ہم آہنگی سے بنائے جائیں گے۔وزیرِ اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے اور اس کے نقصانات سے بچنے کے لیے پیشگی تیاری اور مربوط حکمت عملی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور تمام اکائیوں کو مل کر موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے لوگوں کو بچانا ہے۔یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...