Home سیاست مضبوط کرنسی ہی ملک کی ترقی کا سبب بنتی ہے،اسحاق ڈار

مضبوط کرنسی ہی ملک کی ترقی کا سبب بنتی ہے،اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد:سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈی ویلیوایشن کا مسئلہ بڑا سیریس، ہم بیلم گیم میں نہیں جانا چاہتے۔ہروقت ٹی وی پر بیٹھنے والے آج غائب ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹراسحاق ڈار نے نے کہا کہ اگر پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو ہمارا ہمسایہ ہمیں نہ چھوڑتا، بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے نتیجے میں چھ دھماکے کئے گئے، ایٹمی دھماکوں کے بعد بھارتی وزیراعظم چل کر پاکستان آئے، اس کے بعد ہم نے کارگل کا ایشو چھیڑ لیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے ذخائر محدود ہیں، پہلی بار1988ء میں وزیر خزانہ بنا تو ڈالر کو 52 روپے پر مستحکم رکھا، مضبوط کرنسی ہی ملک کی ترقی کا سبب بنتی ہے، بغیرتصدیق کے جھوٹ بول دیا جاتا ہے، ہمیں تو کسی حوالے سے ڈی ویلیوایشن سوٹ ہی نہیں کرتی، ہروقت ٹی وی پر بیٹھنے والے آج غائب ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے زمانے میں 10 روپے کی ڈی ویلیوایشن ہوئی، مانیٹری پالیسی، ایکسچینج مینجمنٹ سٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، پاکستان کی کرنسی کومزید مضبوط ہونا چاہئے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...