Home Uncategorized واٹس ایپ میسیجز میں گوگل سرچ کو شامل کرنے کی آزمائش

واٹس ایپ میسیجز میں گوگل سرچ کو شامل کرنے کی آزمائش

Share
Share

نیویارک:انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے میسیجز کو ہائی لائٹ کرنے اور میسیجز کے اندر گوگل سرچ کو شامل کرنے کی آزمائش شروع کر دی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق واٹس ایپ میسیجز میں ایک ایسے فیچر کے آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے میسیجز میں اہم معلومات یا لنکس کے اندر گوگل لنکس خود ہی شامل کر دیا جائے گا۔

یعنی اگر کوئی بھی شخص دوسرے صارف کو پی ٹی اے سے متعلق کوئی پیغام بھیجے گا تو واٹس ایپ کا سسٹم پی ٹی اے کو انڈرلائن کر کے اسے گوگل کے ساتھ منسلک کر دے گا اور صارف کلک کر کے پی ٹی اے سے متعلق گوگل پر وہیں میسیج کے اندر ہی معلومات حاصل کر سکے گا۔

کمپنی کے مطابق مذکورہ فیچر کی آزمائش کا مقصد صارفین کو معلومات کی تصدیق کرنے یا معلومات کی مزید انفارمیشن حاصل کرنے کے لئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔

فیچر کے تحت صارف کو موصول ہونے والے پیغامات میں اہم الفاظ خود ہی انڈرلائن ہو جائیں گے اور انہیں گوگل سرچ کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔

مذکورہ فیچر کی آزمائش تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اگلے سال تک اسے پیش کر دیا جائے گا۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...