Home Uncategorized باپ کا انوکھا کارنامہ ،بیٹی کی شادی کرانے کیلئے سکول ٹیچر کو اغوا کرلیا

باپ کا انوکھا کارنامہ ،بیٹی کی شادی کرانے کیلئے سکول ٹیچر کو اغوا کرلیا

Share
Share

بہار:بھارت میں باپ نے 23 سالہ سرکاری سکول ٹیچر کو اغوا کر کے اس کی شادی اپنی بیٹی سے کروا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے ضلع ویشالی میں مڈل سکول ٹیچر گوتم گمار کو 5 سے 6 افراد نے اغوا کیا اور 24 گھنٹوں میں اغوا کار کی بیٹی سے جبری طور پر شادی کروا دی۔

گوتم کمار نے کچھ عرصہ قبل ہی پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا تھا اور مڈل سکول ٹیچر بنے تھے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جب گوتم گھر نہ پہنچا تو اس کے اہلخانہ نے پولیس سے رجوع کیا اور احتجاج کیا، ٹیچر کے اہلخانہ نے راجیش رائے نامی ایک شخص پر الزام لگایا اور کہا کہ اس نے زبردستی اپنی بیٹی چاندنی کی شادی ان کے بیٹے سے کروائی ہے۔

اہلخانہ کے مطابق شادی سے انکار پر گوتم کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گوتم کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت لے جایا جائے گا جبکہ لڑکی کے رشتے داروں سے بھی تفتیش جاری ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...