Home Uncategorized ملازمت کے حصول کے لئے امیدوار کا سی وی دینے کا منفرد و دلچسپ انداز

ملازمت کے حصول کے لئے امیدوار کا سی وی دینے کا منفرد و دلچسپ انداز

Share
Share

نیویارک: کہا جاتا ہے کہ ملازمت کیلئے امیدوار کی سی وی جتنی مضبوط ہوگی ملازمت ملنے کے امکانات اتنے ہی بہتر ہونگے لیکن ایمپلائی کو سی وی دینے کا دلچسپ طریقہ بھی ملازمت حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ کلاؤڈ اسٹوریج ایپ ’Antimetal‘ کے سی ای او میتھیو پارک ہارسٹ نے ایکس پر شیئر کیا جنہیں ایک امیدوار کی طرف سے پیزا اور پیزا کے ڈبے کے ساتھ چسپاں ایک سی وی موصول ہوئی۔

 

امیدوار نے اپنی سی وی پیزا کے ڈبے کے اوپر منسلک کی جو براہ راست سی ای او سے رابطہ کرنے کے حوالے سے پرجوش تھا۔ امیدوار نے ہاتھ سے لکھا ہوا ایک نوٹ بھی منسلک کیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ کمپنی کے ساتھ انجینئرنگ انٹرن شپ کے لیے درخواست دیے رہا ہے۔
اس نے نوٹ میں یہ بھی کہا کہ یہ پیزا ایک ’رشوت‘ کے طور پر ہے کہ کمپنی کی ٹیم اس کی ویب سائٹ پر جائیں اور اس کا کام کو چیک کریں۔

اس نے لکھا کہ وہ اینٹی میٹل کے کام سے متاثر ہے، براہ کرم اس پیزا سے لطف اندوز ہوں۔ میں انجینئرنگ انٹرن پوزیشن کے لیے درخواست کے طور پر اپنی سی وی دے رہا ہوں۔ میں اس موقع سے بہت پرجوش ہوں اور کمپنی کو جو مجھ سے خدمات چاہیے میں اسے پورا کرنے کیلئے تیار ہوں۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...