Home Uncategorized چینی کمپنی کی ملازمین میں صحت مند زندگی برقرار رکھنے کے لئے سالانہ بونس اسکیم میں انوکھی شرط

چینی کمپنی کی ملازمین میں صحت مند زندگی برقرار رکھنے کے لئے سالانہ بونس اسکیم میں انوکھی شرط

Share
Share

گونگ ڈونگ:چینی کمپنی نے اپنے ملازمین کو صحت مند و تندرست رکھنے کےلیے اپنی سالانہ بونس اسکیم میں تبدیلی کرکے سب کو حیران کردیا۔

چینی صوبے گونگ ڈونگ میں کاغذ بنانے والی کمپنی ڈونگپو پیپر اس وقت عالمی سطح پر شہ سرخیوں میں آئی جب اس نے اپنے بونس اسکیم کو کام کی پرفارمنس کے بجائے ایتھلیٹک پرفارمنس پر منتقل کردیا۔

جی ہاں! آپ نے بالکل درست پڑھا۔ چینی کمپنی انتظامیہ نے اپنے ملازمین میں صحت مند زندگی برقرار رکھنے کے عزم کے فروغ کیلئے سالانہ بونس کو دوڑ سے مشروط کردیا۔

چہل قدمی یا دوڑ، دونوں میں سے کیا بہتر ہے؟
زیادہ تر لوگ اپنی ورزش کا آغاز چہل قدمی یا دوڑ سے کرتے ہیں اور یہی دونوں ورزشیں دل کی صحھت کیلئے کار آمد ثابت ہوتی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ملازم ماہانہ 50 کلومیٹر تک دوڑے گا تو وہ ماہانہ بونس لینے کا اہل ہوگا۔

اسی طرح اگر 40 کلومیٹر ماہانہ دوڑنے والا اپنی تنخواہ کا 60 فیصد بونس جبکہ 30 کلومیٹر دوڑنے والا تنخواہ کا 30 فیصد بونس لینے کا اہل ہوجائے گا۔

کمپنی مالک لین ژیونگ کا کہنا ہے کہ میرا کاروبار صرف اسی صورت میں برقرار رہ سکتا ہے جب میرے ملازمین صحتمند ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین برس سے اپنے ملازمین کی کھیل و ورزش کےلیے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

چینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی ملازمین اس پالیسی سے خوش دکھائی نہیں دیتے، لیکن سوشل میڈیا پر اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...