Home نیوز پاکستان سکھر میں آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو سزا

سکھر میں آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو سزا

Share
Share

سکھر میں آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث مجرم کو مقامی عدالت نے 3 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

استغاثہ کے مطابق فہد منگی نامی شخص کو آن لائن جنسی ہراسانی کا جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی۔

مجرم کے خلاف 2023ء میں سائبر کرائم سکھر میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ 1 سکھر فاروق احمد میتلو نے ملزم کو مجموعی طور 3 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

مجرم کو پیکا ایکٹ 2016 کی دفعہ 20 کے تحت 1 سال 6 ماہ قید بامشقت جبکہ دفعہ 21 کے تحت 1 سال 6 ماہ قید بامشقت سنائی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مجرم کی ضمانت موقع پر ہی منسوخ کر دی گئی۔ معزز عدالت کے حکم پر مجرم کو سینٹرل جیل سکھر کے حوالے کیا گیا یے۔

ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد سیال نے مقدمے کی پیروی کی۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...