Home Uncategorized دلہا دلہن کا اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے شادی کرنے کا منفرد انداز

دلہا دلہن کا اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے شادی کرنے کا منفرد انداز

Share
Share

خلا میں شادی کے تصور میں نہ جانے کب حقیقت کے رنگ بھرے جائیں گے تاہم منفرد شادی کے خواہاں منچلوں نے مہمانوں سمیت فضا میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کرلیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک جوڑے نے شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لئے منفرد اقدام کیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا اور دلہن نے شادی کے مہمانوں سمیت ایک اونچی چٹان پر چڑھنے کے بعد وہاں سے چھلانگ لگادی۔

دلہا اور دلہن نے فضا میں ہی شادی کی رسومات ادا کیں اور زندگی بھر ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو 39 ہزار سے زائد بار دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے جبکہ اس کے کمنٹس میں صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس منفرد انداز کو بے حد پسند کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی شادی بھی اسی انداز میں منعقد کرنے کا خواہاں ہوں تاہم اونچائی سے خوف آتا ہے جبکہ کچھ صارفین کے مطابق ’یہ کچھ زیادہ ہوگیا‘۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...