Home کھیل نیوزی لینڈ کا کرکٹ ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کرنے کیلئے انوکھا انداز 

نیوزی لینڈ کا کرکٹ ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کرنے کیلئے انوکھا انداز 

Share
Share

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے کرکٹ ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کرنے کیلئے انوکھا انداز اختیار کیا جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے معمول کے رسمی اعلان کے بجائے کرکٹرز کے بچوں، بیویوں، منگیتر اور والدین کے ذریعے ٹیم کا اعلان کرایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔

ویڈیو کا آغاز نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی اہلیہ اور ان کے بچوں کے ساتھ ہوا جس کے بعد یکے بعد دیگرے تمام کھلاڑیوں کا کوئی نہ کوئی قریبی فیملی ممبر انکا بلیک کیپ نمبر اور نام پکارتے ہوئے ویڈیو میں شامل ہوتا گیا۔

دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کو نیوزی لینڈ کے اس انوکھے انداز نے متاثر کیا ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اس کو سراہتے ہوئے اسے ٹیم کے اعلان کا ابتک کا “بہترین انداز” قرار دیا ہے۔

گزشتہ ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم نیوزی لینڈ اس سال کے ٹورنامنٹ میں اپنے سفر کا آغاز 5 اکتوبر کو احمد آباد میں موجودہ چیمپیئن انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ میں کین ولیمسن (کپتان)، ٹرینٹ بولٹ، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچ سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساوٴتھی، ول ینگ شامل ہیں۔

Share
Related Articles

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...

ٹی 20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بڑی انعامی رقم مل گئی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اختتام پر ٹیموں...

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...