Home سیاست بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں ضمانت منظور

بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں ضمانت منظور

Share
Share

اسلام آباد : اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاوٴنڈ کیس میں ضمانت منظور جبکہ توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاوٴنڈزکیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔

وکیل بشریٰ بی بی نے موقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی کی دو بجے چیئرمین پی ٹی آئی سے اٹک جیل میں ملاقات ہے، نیب نے بھی دو بجے کیلئے طلبی کے نوٹسز بھیج دیئے گرفتاری مطلوب ہے تو پہلے آگاہ کیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ نیب طلبی کا معاملہ عدالت کا نہیں، توشہ خانہ کیس میں فی الحال بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہیں۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 26 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی، جبکہ توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت میں بھی 26 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...