Home Uncategorized ایلون مسک کا نجی طیارہ ٹریک کرنے والے صارف نے ’تھریڈز‘ پر اکاؤنٹ بنالیا

ایلون مسک کا نجی طیارہ ٹریک کرنے والے صارف نے ’تھریڈز‘ پر اکاؤنٹ بنالیا

Share
Share

ایلون مسک کے نجی طیارے کو ٹریک کرنے والے جیک سوینی نے مارک زکربرگ کی نئی ایپلیکیشن ’تھریڈز‘ پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

سوینی نے تھریڈز پر پہلی پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ایلون جیٹ تھریڈز پر آگیا ہے‘۔تین دن قبل بنائے گئے اس اکاؤنٹ کے ہفتے کے روز تک 21 ہزار فالوورز ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ’ایلون جیٹ‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ عوامی سطح پر دستیاب معلومات استعمال کرتے ہوئے ایلون مسک کے نجی طیارے کی لوکیشن ٹریک کرتا تھا۔

دسمبر میں ٹوئٹر نے ’ایلون جیٹ‘ کو معطل کر دیا تھا، ایلون مسک نے بیان دیا تھا کہ اس اکاؤنٹ کو بنانے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے کیونکہ کوئی ان کے بیٹے کا پیچھا کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ میٹا کی طرف سے بنائی گئی ایپ تھریڈز، ٹوئٹر کیلئے براہ راست خطرہ ہے۔

تھریڈز پر کم کارڈیشن، جینیفر لوپیز، امریکی ڈیموکریٹ رہنما الیگزینڈریا اوکاسیو اور کئی اہم شخصیات نے یہاں اپنے اکاؤنٹس کھول لیے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...