Home نیوز پاکستان تعلیمی ادارے کے طلبا میں منشیات فروخت کرنیوالی خاتون اسمگلر پکڑی گئی

تعلیمی ادارے کے طلبا میں منشیات فروخت کرنیوالی خاتون اسمگلر پکڑی گئی

Share
Share

 

اسلام آباد:اینٹی نارکوٹکس فورس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف تعلیمی ادارے کے طلباء میں منشیات کا زہر پھیلا کر انھیں منشیات کا عادی بنانے میں ملوث خاتون منشیات اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف کی جانب سے کارروائی میں ملوث خاتون سے ایک کلو گرام سے زائد افیون اور ساڑے 4 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گینگ کے دیگر اراکین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمہ کا تعلق پشاور سے ہے جو منشیات اسمگل کرکے تعلیمی ادارے تک پہچاتی تھی، ملزمہ نے یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا انکشاف بھی کیا۔

قبل ازیں گزشتہ روز اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں 70 کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرتے ہوئے 6 ملزمان کو حراست میں لیا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...