Home Uncategorized بھارت میں پوجا کے لئے آئی خاتون کو پنڈت نے مندر میں جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت میں پوجا کے لئے آئی خاتون کو پنڈت نے مندر میں جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

Share
Share

راجستھان:بھارتی ریاست راجستھان کے ایک معروف مندر میں پوجا کے لیے آئی ہوئی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کو پنڈت نے پرساد میں نشہ آور دوا ملا کر دی تھی۔ جسے کھاتے ہی وہ بے ہوش ہوگئیں۔

خاتون جب ہوش میں آئیں تو بے لباس تھیں۔ پنڈت نے خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بنائی اور پولیس کو اطلاع دینے پر وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

خوف زدہ خاتون مندر سے واپس گھر آگئیں اور کسی کو واقعے کے متعلق کچھ نہیں بتایا تاہم پنڈت نے دوبارہ آنے کا کہا اور انکار پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

جس پر خاتون نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرا دی۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

یاد رہے کہ بھارت میں خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں، جنسی زیادتی کے واقعات عام ہیں جس کی بنیاد پر ہندوستان کو ریپستان بھی کہا جانے لگا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...