Home سیاست بشری بی بی کی روبکار جاری نہ ہوسکی، آج رہائی ممکن نہیں

بشری بی بی کی روبکار جاری نہ ہوسکی، آج رہائی ممکن نہیں

Share
Share

اسلام آباد:توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست منظور ہونے کے باوجود بشری بی بی کی رہائی آج ممکن نہیں۔

ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی رہائی کی روبکار اڈیالہ جیل نہ پہنچ سکی جس کے باعث آج رہائی ممکن نہیں۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی رہائی روبکار موصول ہوتے ہی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا۔

وکیل خالد یوسف چوہدری نے بتایا کہ جن ججز نے رہائی روبکار جاری کرنا تھی وہ دستیاب نہیں، متعلقہ جج کے دستخط کے بعد کل رہائی روبکار جاری ہونے کا امکان ہے، جج کی عدم دستیابی کے باعث بشریٰ بی بی کی رہائی کا قانونی عمل کل پورا کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بشری بی بی کے وکلاء اور ضامن جوڈیشل کمپلیکس میں صبح سے شام تک موجود رہے لیکن ٹرائل کورٹ جج شاہ ارجمند جنازے میں شرکت کے لیے چلے گئے۔ ڈیوٹی جج بھی جنازے میں شرکت کی وجہ سے موجود نہ تھے۔

بشری بی بی کے وکلاء نے سیشن جج ویسٹ سے رابطہ کیا مگر ایف آئی اے کیسز الگ عدالت میں ہونے کے باعث سیشن جج نے بھی روبکار جاری نہ کیے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ یہ تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے، اُس کیس میں بھی شوہر کو بیوی کے کیے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، برطانوی وزیراعظم بھی تحائف اپنے ساتھ گھر لے گیا ہے، سب نے اسے کہا تو کہتا ہے کہ رولز کے مطابق لیا ہے، اُسے کہا گیا کہ رولز اپنی جگہ لیکن تمہارا ایک قد کاٹھ بھی ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...