Home Uncategorized پولیس کو سینکڑوں مرتبہ فضول کالز کر نے والی خاتون پکڑی گئی

پولیس کو سینکڑوں مرتبہ فضول کالز کر نے والی خاتون پکڑی گئی

Share
Share

لندن: برطانوی پولیس کو 990 مرتبہ فون کال کرنے والی خاتون کو 16 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ۔

انگلینڈ کی ایک خاتون نے ایک سال کے دوران پولیس کو 990 مرتبہ فون کال کی، جسے 16 مہینے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

خاتون کا تعلق مانچسٹر شہر سے ہے، اس نے مقامی ایمرجنسی سروسز کے نمبر 999 پر جولائی 2022 سے اپریل 2023 کے درمیان کالز کیں۔

پنجاب پولیس نے فاقہ کشی پر مجبور 15 پر کال کرنے والے شہری کے گھر راشن پہنچا دیا

مئی 2023 میں خاتون کو گرفتار کرکے سخت ہدایت دی گئی تھی کہ حقیقی ایمرجنسی کی صورت میں ہی پولیس کو فون کریں لیکن وہ اس کے باوجود کالز کرتی رہیں۔

خاتون کال پر نہایت درشت انداز میں بات کرتی تھیں، پولیس کانٹیکٹ سینٹر کے منیجر میٹ ہنڈمارچ کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ پولیس کا وقت اور وسائل ضائع کرنے کو درست سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی فضول کال سے ہوسکتا ہے کسی ایسے شخص کی کال انتظار پر چلی جائے جسے واقعی مدد کی ضرورت ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام افسران قابل ستائش ہیں جو اس طرح بےجا کال کرنے والوں کو کٹہرے میں لاتے ہیں اور ہم ایسے تمام لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاتے رہیں گے تاکہ ضرورت مند شخص کیلئے ایمرجنسی نمبر ہمیشہ دستیاب ہو۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...