Home Uncategorized ایکس میں طویل مضامین پوسٹ کرنے کے نئے فیچر کا شاندار اضافہ

ایکس میں طویل مضامین پوسٹ کرنے کے نئے فیچر کا شاندار اضافہ

Share
Share

نیویارک: صحافیوں، کریٹیرز اور مصنفین کیلئے ’ایکس‘ میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کر دیا گیا۔

آرٹیکلز نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین طویل تحاریر اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کر سکیں گے، اس فیچر میں بیسک ٹیکسٹ ایڈیٹنگ ٹولز کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین تحریروں کو فارمیٹ کرنے کے ساتھ میڈیا فائلز بھی اس میں شامل کر سکیں۔

کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اس فیچر میں کتنی طویل تحریر پوسٹ کی جا سکتی ہے مگر ایک رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ حروف پر مشتمل پوسٹ کرنا ممکن ہے۔

یہ فیچر ایکس کے پریمیئم پلس صارفین اور ویریفائیڈ آرگنائزیشنز کو دستیاب ہوگا۔

ایلون مسک کی ملکیت میں جانے سے قبل ہی ایکس کی جانب سے طویل پوسٹس کے فیچر پر کام شروع کر دیا گیا تھا، جس کا ابتدائی ورژن نوٹس کے نام سے تیار کیا گیا تھا، مگر پھر اس پر پیشرفت نہیں ہو سکی البتہ ایلون مسک نے 2023 میں تصدیق کی تھی کہ پبلشنگ ٹولز پر کام کیا جا رہا ہے۔

یہ نیا فیچر کافی اہم ہے کیونکہ ایلون مسک کی جانب سے اکثر ایکس میں صحافیوں کیلئے سخت زبان استعمال کی جاتی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...