Home نیوز پاکستان لاہور میں نوجوان خاتون پولیس کانسٹیبل دوست کے ہاتھوں قتل

لاہور میں نوجوان خاتون پولیس کانسٹیبل دوست کے ہاتھوں قتل

Share
Share

لاہور: ہربنس پورہ کے علاقے میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور تحقیقات کے بعد بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 26 سالہ سمن کے نام سے ہوئی جو پولیس کانسٹیبل تھی اور اسے اس کے دوست نے قتل کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق لیڈی کانسٹیبل موٹرسائیکل پر ایک نوجوان کے ساتھ آئی اور پھر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا، نوجوان نے لیڈی کانسٹیبل پر قریب ایک پارک میں تشدد کیا۔ مقامی لوگوں نے نوجوان کو منع کیا اورلڑکی سے معافی مانگنے کا کہا تو نوجوان نے پسٹل نکال کر پہلے ہوائی فائرکیے جس سے مقامی لوگ منتشر ہوگئے۔

پھر نوجوان نے لیڈی کانسٹیبل کے پہلے پاؤں میں اور پھر سرمیں تین گولیاں ماریں۔ نوجوان قتل کی واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ایس پی کینٹ کو ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کردی۔

Share
Related Articles

پاکستانی طلباء کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی،شہبازشریف

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانی طلباء کی...

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف...

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ژوب میں ہلاک

راولپنڈی :پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کو بلوچستان کے...