Home نیوز پاکستان ‎عامر لیاقت ویڈیوز کیس ، یوٹیوبر یاسر شامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

‎عامر لیاقت ویڈیوز کیس ، یوٹیوبر یاسر شامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share
Share

کراچی: عامر لیاقت ویڈیوز کیس میں یوٹیوبر یاسر شامی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وارنٹ گرفتاری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب کیس میں دو افراد پر الزامات ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پہلا الزام دانیہ ملک پر ہے جنہوں نے نازیبا ویڈیوز بنائیں اور ان کو جان بوجھ کر لیک کیا۔

عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے دعویٰ کیا کہ یوٹیوبر یاسر شامی نے دانیہ ملک سے ویڈیوز حاصل کرکے اس اپنے چینل پر چلایا اور وہ وائرل ہوگئیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایف آئی اے یاسر شامی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرے گی اور عامر لیاقت کو انصاف ملے گا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...