Home Uncategorized اے بی ڈی ویلیئرز کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈٹوٹ گیا

اے بی ڈی ویلیئرز کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈٹوٹ گیا

Share
Share

ایڈیلیڈ: ساوٴتھ آسٹریلیا کے جیک فریزر میکگورک نے تیز ترین ون ڈے سنچری بناکر ابراہم ڈی ویلیئرز کا ورلڈ ریکارڈ توڑدیا۔

آسٹریلیا کے لسٹ اے ٹورنامنٹ مارش کپ کے دوران ساوٴتھ آسٹریلیا کے 21 سالہ جیک فریزر میکگورک نے 29 گیندوں پر ون ڈے سنچری بناکر ابراہم ڈی ویلیئرز کا ورلڈ ریکارڈ توڑدیا، یہ اے لسٹ میچز میں تیزترین سنچری شمار ہوئی۔

فریزر نے اس سے قبل 2019 میں بھی وکٹوریہ کی جانب سے ون ڈے اور فرسٹ کلاس ڈیبیو پر متاثر کن پرفارمنس پیش کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائی تھیں، انھوں نے 17 برس کی عمر میں چھ دن کے وقفے سے شیفلڈ شیلڈ اور ون ڈے کپ میں ففٹیز کا کارنامہ انجام دیا تھا۔ ڈی ویلیئرز نے 2015 میں 31 بالز پر ون ڈے سنچری مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک روزہ میچوں میں تیزترین 18 سنچریوں کا ریکارڈ بھی بابراعظم کے نام

یاد رہے کہ مارش ون ڈے کپ کے اس مقابلے میں تسمانیہ نے ساوٴتھ ا?سٹریلیا کیخلاف 37 رنز سے کامیابی سمیٹ لی، فاتح الیون نے9 وکٹ پر 435 رنزجوڑے۔

کپتان جورڈن سلک 116، سلیب جیول 90، میکلیسٹر رائٹ 51 اور بیوویبسٹر 42 رنز بنانے میں کامیاب رہے، برینڈن ڈوگیٹ اور ویس ایگر نے3،3 وکٹیں لیں، ناکام سائیڈ 46.4 اوورز میں 398 رنز پر ہمت ہاردی، جیک فریزر میکگورک نے 38 گیندوں پر 125 رنز اسکورکیے، فریزرکی اننگز میں 13 چھکے اور 10 چوکے شامل رہے۔

مہمان ٹیم کا بڑا ٹوٹل اورجیک فریزر کی ریکارڈ سنچری کے باوجود تسمانیہ مقابلہ جیت گیا، فریزر کے علاوہ ناتھن میک سوینے 62، ڈینئیل ڈریو 52 اورکپتان جیک لیمین 35 رنز بناکر نمایاں رہے، مچل اوون نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...