Home سیاست مصنوعی ووٹ سے آئینی ترمیم منظور ہوئی تو سڑکیں عوام سے بھر دیں گے، عبدالغفور حیدری

مصنوعی ووٹ سے آئینی ترمیم منظور ہوئی تو سڑکیں عوام سے بھر دیں گے، عبدالغفور حیدری

Share
Share

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت ایک طرف مذاکرات کررہی ہے تو دوسری طرف اپوزیشن ارکان کو اغوا کیا جارہا ہے، ہمارے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے جائیں مگر بدمعاشی سے ووٹ نہیں دیں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ایک طرف حکومت آئین پر مذاکرات کررہی ہے تو دوسری طرف اپوزیشن کے ارکان اغوا کئے جارہے ہیں، ہمارے ایک سینیٹر کو اٹھا لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل کے ایک سینیٹر قاسم رونجو کو بیٹے اور سینیٹر نسیمہ احسان کے بیٹے اور خاوند کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ یہ کیسی آئین سازی ہے کہ ارکان کو اغواکر کے ووٹ لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جنرل ایوب، ضیا جنرل اور پرویز مشرف کی آمریت کا ہم نے مقابلہ کیا ہے، ہمارے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے جائیں ہم ایسی بدمعاشی سے ووٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اغوا کئے گئے ارکان کو رہا کرے اور اراکین کو رشوت کی پیش کش نہ کرے کیونکہ ایک ووٹ کی رشوت 50 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ مصنوعی ووٹ سے آئینی ترمیم کریں گے تو ہم عوام سے سڑکیں بھردیں گے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کی درخواست خارج

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی 22 مارچ کو مینار...

اسلام آباد بار کی 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز کی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کی مکمل حمایت

اسلام آباد:اسلام آباد بار نے 3 ٹرانسفر ججز کے خلاف 5 ججز...

بانی پی ٹی آئی واحد سابق وزیراعظم ہیں جن کا ٹرائل جیل میں ہو رہا ہے، عمر ایوب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی...

ملٹری ٹرائلز کیس ،اگر آرٹیکل 245والی دلیل مان لیں تو فوج اپنے اداروں کا دفاع کیسے کریگی؟ آئینی بنچ

اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر...