Home Uncategorized عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیاکے ساتھ ویڈیو منظر عام پر آنے کا قصہ سنادیا

عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیاکے ساتھ ویڈیو منظر عام پر آنے کا قصہ سنادیا

Share
Share

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راوٴنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیاکے ساتھ ویڈیو منظر عام پر آنے کا دلچسپ واقعہ سنادیا۔

معروف یوٹیبوکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ دبئی میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران میری بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ساتھ ملاقات ہوئی، وہاں انکی فیملی بھی موجود تھی، جہاں میری انکے والد سے ملاقات ہوئی، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران مجھے معلوم ہوا تھا کہ تمنا کے والد مسلمان تھے جبکہ والدہ ہندو تھیں، وہ اپنی والدہ کو فالو کرتی تھی۔

اینکر نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا عبدالرزاق صاحب آپکو انہوں نے پہنچان لیا تھا؟ جواب میں عبدالرزاق نے مسکرا کر کہا کہ میں پاکستانی ٹیم میں تھا، یہ واقعہ 2013 کا ہے اور اسکے کچھ عرصے بعد اْنکی فلم ہمت والا ریلیز ہونے والی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بنگلہ دیشی ایکٹریس سے بھی ملاقات ہوئی جب وہ میک اَپ کرکے آتی تھی تو ٹھیک لگتی تھی، لیکن میک اَپ کے بغیر میں پہچان ہی نہیں سکا تھا کہ یہ وہی ایکٹر ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...