Home سیاست ملکی ترقی کے سفر کو روکنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،وزیراعظم

ملکی ترقی کے سفر کو روکنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کاکہناہے کہ گزشتہ حکومت کے تاریک دور میں لاہور سے دانستہ بدلہ لیا گیا، سیاسی بھرتیوں کے ذریعے اداروں کو تباہ کیا گیا۔ملکی ترقی کے سفر کو روکنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کی معروف کمپنی البئراک گروپ کے صدر احمد البئراک کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ حسان، ترک البئراک گروپ کے صدر، کمپنی بورڈ ممبرز اور متعلقہ اعلی حکام موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ البئراک نے لاہور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں، اپنے گزشتہ دور میں ہم نے لاہور کے رہائشیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کیں، لاہور میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے جدید سفری سہولیات، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور روزگار کے مواقع پیدا کیے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے چار سالہ تاریک دور میں لاہور سے دانستہ طور پر بدلہ لیا گیا، بین الاقوامی کمپنیوں کو بے جا ہراساں کیا گیا، سیاسی بھرتیوں سے اداروں کو تباہ کیا گیا، ملکی ترقی کے سفر کو روکنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

دوسری جانب البئراک گروپ کے وفد نے پاکستان میں دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...