Home سیاست آئینی ترمیم میں سود کا خاتمہ،مفتی تقی عثمانی کا مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین

آئینی ترمیم میں سود کا خاتمہ،مفتی تقی عثمانی کا مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین

Share
Share

کراچی: مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے 26 ویں آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل کرانے پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری اپنے پیغام میں مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ آج مولانا فضل الرحمٰن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الفاظ نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے جس دانشمندی سے اس موقع پر ملک و ملت کی رہنمائی کی اس سے کئی اسلامی مقاصد حاصل ہوئے اور ملک شدید سیاسی انتشار سے بچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے سود کے خاتمے، وفاقی شرعی عدالت اور مدارس کا مسئلہ حل ہوا۔

مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ طویل مدت کے بعد قوم کو ایسی خوشی کی خبر ملی ہے۔ اللہ تعالی مولانا فضل الرحمن کی عمر، علم اور جدوجہد میں برکت اور ملک و ملت کے لیے ان کی خدمات کو قبول فرمائے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...