کینبرا:آسٹریلیا کے ساحل پر 100 کے قریب پائلٹ وہیل مچھلیاں پھنس گئیں جن میں سے 50 سے زائد ہلاک ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی شہریوں اور حکام نے مل کر پائلٹ وہیل نامی مچھلیوں کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بیماری یا تناؤ کی کیفیت کے باعث مچھلیاں ساحل کی طرف آئیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق پائلٹ وہیل کا ایک بڑا غول ساحل کے قریب کئی گھنٹے تک تیرتا اور ساحل کی جانب بڑھتا رہا، آسٹریلوی محکمہ برائے بائیو ڈائیورسٹی کے اہلکار ساحل پر ہی کیمپ لگا کر مچھلیوں کو مانیٹر کرتے رہے۔