Home sticky post 6 ابوظہبی کے ولی عہد سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ابوظہبی کے ولی عہد سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

Share
Share

اسلام آباد:ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پر ابوظبی کے ولی عہد کا پرتپاک استقبال کیا۔
خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری، نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء بھی معزز مہمان کا استقبال کرنے کے لیے ایئر بیس پر موجود تھے۔
اس موقع پر نور خان ایئر بیس پر موجود معصوم بچوں نے ابوظہبی کے ولی عہد کو گلدستے پیش کیے۔
ابوظہبی کے ولی عہد کے ہمراہ سینئر حکام اور کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان آیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ولی عہد کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...