Home sticky post 6 چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالا میچ بارش کے باعث منسوخ

چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالا میچ بارش کے باعث منسوخ

Share
Share

راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالا گروپ اے کا بے معنی میچ بارش کی نذر ہو گیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں نے ایک دوسرے کے مدمقابل ا?نا تھا تاہم بارش اور گیلی ا?وٴٹ فیلڈ کے باعث ٹاس بھی نہ ہو سکا۔
میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جبکہ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہونا تھا تاہم امپائرز نے فیلڈ کا جائزہ لیا جس کے بعد میچ کو منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل راولپنڈی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش پہلے ہی اپنے دو دو میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں، دونوں ٹیموں کو نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
گروپ اے میں سے بھارت اور نیوزی لینڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...