Home نیوز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،91ہزارپوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرلی

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،91ہزارپوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح عبور کرلی

Share
Share

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے اور انڈیکس نے 91000 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرلی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 979 پوائنٹس کے اضافے سے 91843 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اکتوبر کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 9749پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ریزلٹ سیزن کی وجہ سے کیپیٹل مارکیٹ کی سرگرمیوں پر لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج بھی اثر انداز رہے.

مارکیٹ میں رونما ہونے والی تیزی کے تسلسل سے سرمایہ کاری کے شعبوں کی معیشت میں بہتری اور اعتماد کا اظہار نظر آرہا ہے کیونکہ کرنٹ اکاوٴنٹ سرپلس ہونے میکرو اکنامک انڈیکیٹرز میں بہتری اور نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں واضح طور پر نمایاں کمی کی بازگشت ہے جس سے کاروبار کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہے۔

Share
Related Articles

پشاور میں خاتون صحافی پر قاتلانہ حملہ، 2 بہنوں سمیت شدید زخمی

پشاور :پشاور میں بھانہ ماڑی میں خاتون صحافی قاتلانہ حملہ میں 2...

ڈی آئی خان میں باران پل کے قریب پولیس گاڑی دھماکے کا نشانہ بن گئی

ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس کی...

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا خوارج کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو خراج تحسین

لاہور:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے...

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے...