Home سیاست آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو تسلیم کر لیا امید ہے معاہدے کی منظوری دی جائے گی، وزیراعظم

آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو تسلیم کر لیا امید ہے معاہدے کی منظوری دی جائے گی، وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من و عن تسلیم کر لیا ہے، امید کرتے ہیں آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اب ہم دوبارہ آئی ایم ایف کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کیا، عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے۔ آئی ایم ایف سربراہ سے ایک گھنٹے تک گفتگو ہوئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ میرے پاس ایک ہی ایڈوائزر کی سیٹ خالی تھی شیخ روحیل اصغر کو ایڈوائزر بنایا ہے، کل وزیر خزانہ نے معیشت کی صورت حال پر پریس کانفرنس کی، سیلاب کے تباہ کن اثرات آئے، 30 ارب ڈالرز کا معاشی نقصان ہوا، صوبوں نے اپنے وسائل سے بھی اخراجات کیے، دوست ممالک نے ہمارا ہاتھ بڑھایا.انہوں نے کہا کہ یوکرین تنازع کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں اشیاء کی قیمتیں بڑھیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین نے ہماری بھرپور مدد کی، ہماری مالی مدد کی، سعودی عرب نے 2 ارب اور یو اے ای نے ایک ارب ڈالر کی مدد کی، سعودی عرب اور یو اے ای نے ہمارا ہاتھ تھاما، ہم سعودی عرب اور یو اے ای کی مدد پر ان کے شکر گزار ہیں ۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہماری معیشت میں بہتری آئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آئی، زر مبادلہ کے ذخائر کے مسائل سامنے آئے، یہ کم ہوئے، سارے چیلنجز بیان کیے ان پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی بڑھی ہے، لیکن ان کی معیشت بڑی ہے، ان تمام مسائل کے دوران عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا ہے، دنیا میں معیشت کا پہیہ سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کسی بھی ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا ترقی نہیں ہوسکتی، سیاسی استحکام کے بغیر اربوں کھربوں جھونک دیں کوئی فائدہ نہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...