Home نیوز پاکستان قرآن پاک کی بے حرمتی ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا

قرآن پاک کی بے حرمتی ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا

Share
Share

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی شاہد علی میمن کی عدالت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے 4 جون 2021 کو ضیاء کلونی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ ملزم فجر کی نماز کے بعد قرآن مجید کے مقدس اوراق جلا رہا تھا۔ ملزم کیخلاف کورنگی تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...