Home نیوز پاکستان ایکنک کی پولیو کے خاتمے کے لئے ایمرجنسی منصوبے کی منظوری

ایکنک کی پولیو کے خاتمے کے لئے ایمرجنسی منصوبے کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد:قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک) نے پولیو کے خاتمے کیلئے ایک ارب 78کروڑ49 لاکھ30 ہزار ڈالر مالیت کے تیسرے ایمرجنسی منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ہونیوالے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک)کے اجلاس میں منظور کئے گئےمنصوبے میں جی پی ایس آئی پارٹنرز کی جانب سےایک ارب انیس کروڑ 79 لاکھ تیس ہزار ڈالر کی گرانٹ شامل ہےجبکہ پچپن کروڑ بیس لاکھ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک اور ساڑھے تین کروڑ ڈالر کا اے ایف دی قرضہ شامل ہے۔

منصوبے پر عملدرآمد ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے زریعے ہوگامنصوبے کے تحت ملک میں پولیو کے خاتمے کیلئے ویکسین فراہم کی جائے گی ۔

تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد ایکنک نے پی سی ون کا دورانیہ تین سال تک بڑھانے کی بھی منظوری دیدی ہےاور ای اے ڈی کو منصوبے کی فنانسنگ کیلئے حکومت پاکستان کے ایماء پر قرضے کےمعاہدہ کے بھی اختیارات دیدیئے ہیں۔

Share
Related Articles

اسلاموفوبیا کے بدلتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا عالمی سطح پر مشترکہ اقدام کا مطالبہ

نیویارک:پاکستان نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے اور تبدیل ہوتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے...

اسلام آباد میں چاند رات اور عید پر فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری

اسلام آباد:ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی...

بہو ایمان فاطمہ سے صلح کیلئے رجب بٹ کی والدہ نے کیا شرائط رکھ دیں؟

معروف کنٹینٹ کری ایٹر اور یوٹیوبر رجب بٹ کی والدہ نے بہو...

وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت کا بیان حقائق کے منافی قرار دے دیا

اسلام آباد:وزارت اطلاعات و نشریات نے نام نہاد ترجمان طالبان حکومت ذبیح...