Home کھیل ذکا اشرف نے ایشیا کپ میچز کے حوالے سے اہم تجویز دیدی

ذکا اشرف نے ایشیا کپ میچز کے حوالے سے اہم تجویز دیدی

Share
Share

لاہور:سری لنکا میں شدید بارشوں کے پیش نظر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ و بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، ذکا اشرف نے جے شاہ سے سری لنکا میں پاکستان اور بھارت کا میچ بارش سے متاثر ہونے والے میچ بارے بات چیت کی۔

ذکا اشرف نے کہا کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے، سری لنکا میں موسم کی آئندہ دنوں بارے سٹڈی کرلیں، ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیا کپ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی، ذکا اشرف نے کہا کہ سری لنکا میں موسم کی صورتحال خراب ہونے کی صورت میں پاکستان میں میچز کروانے پر غور کیا جائے، پاکستان بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔

سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے کہا کہ ہم صورتحال پر غور کرلیتے ہیں۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...