Home سیاست قائمقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردئیے

قائمقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردئیے

Share
Share

اسلام آباد: قائمقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کردئیے ۔آرڈیننس کے تحت نیب ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مدت 14 روز سے بڑھا کر 30 دن کردی گئی ہے

نیب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کے بعد اب قومی احتساب بیورو کو انکوائری کے دوران ملزم کو گرفتار کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت نیب ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی مدت 14 روز سے بڑھا کر 30 دن کردی گئی ہے جبکہ آرڈیننس کی منظوری کے بعد چیئرمین نیب کو عدم تعاون پر ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی اجازت ہوگی۔

آرڈیننس کے تحت نیب کے ملزم کو اپنی بے گناہی خود ہی ثابت کرنا ہوگی جبکہ وہ کسی بھی انکوائری کیخلاف عدالت سے رجوع نہیں کرسکے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون میں نیب کے ہاتھ باندھ دیے گئے تھے جس کی بنیاد پر قانون میں 6 ترامیم کر کے آرڈیننس جاری کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی نیب کو انکوائری پر ملزم کی گرفتاری کا اختیار دے دیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...