Home highlight بھارتی جارحیت کے دوران ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف ہزرہ سرائی پر کارروائی

بھارتی جارحیت کے دوران ملک اور ریاستی اداروں کیخلاف ہزرہ سرائی پر کارروائی

Share
Share

اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے دوران اندرون و بیرون ملک سے شوشل میڈیا پر ملک اور اس کے اداروں کے خلاف ہزرہ سرائی اور نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بھارتی جارحیت کے دوران اندرون و بیرون ملک سے شوشل میڈیا پر وطن و اداروں کے خلاف ہزراہ سرائی کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے صحافی و یوٹیوبر احمد نورانی سمیت 5 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کیا اور انکوائریز کے بعد عادل فاروق راجا، محمد عمر اور احمد نورانی ودیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ملزمان پر بھارتی جارحیت کے دوران سوشل میڈیا پر پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے، جھوٹا اور اشتعال انگیز مواد شیئر کرنے کا الزام ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات سرکار کی مدعیت میں درج کیے گیے ہیں اور مقدمات کے اندراج کے بعد وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

Share
Related Articles

صدرٹرمپ کا بڑا فیصلہ،ایپل کمپنی کو بھارت میں فیکٹریاں لگانے سے روک دیا

واشنگٹن:مودی سرکار کے جنگی جنون نے بھارتی معیشت کو داؤ پر لگا...

معرکہ حق،حکومت کا کل قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور...