Home نیوز پاکستان غیرقانونی قرض ایپلیکیشن کے خلاف کارروائی، 43 لون ایپس بلاک

غیرقانونی قرض ایپلیکیشن کے خلاف کارروائی، 43 لون ایپس بلاک

Share
Share

اسلام آباد:غیر قانونی قرض ایپلیکیشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، وزارت آئی ٹی کی ہدایت پر 43 قرض فراہم کرنے والی ایپلیکشنز کو بلاک کردیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل حفیظ الرحمان کو آن لائن قرض فراہم کرنے والی ایپلیکیشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے قرضہ دینے والی مافیا سادہ لوح افراد کو بلیک میل کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے کے اقدامات میں سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے بھی مشاورت و معاونت شامل ہے۔

امین الحق نے کہا کہ صارفین کی آگاہی کیلئے مہم بھی چلائی جائے تاکہ شہری بلیک میلنگ مافیا کا شکار نہ بن سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام بھی ایسی ایپلیکیشنز کی شکایت، پی ٹی اے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم اور مقامی پولیس کے پاس درج کروائیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...