Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز کی کرم میں کارروائی ، 7 دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی کرم میں کارروائی ، 7 دہشت گرد جہنم واصل

Share
Share

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 15 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے کرم ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا۔ جس کے دوران دہشت گرد (خوارج) کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے سات خوارج ہلاک ہوئے جبکہ پانچ زخمی ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا۔ جہاں سے بھاری مقدار میں ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے،۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی بھی دیگر خوارجی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...