Home Uncategorized سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں کارروائی،4دہشتگرد ہلاک،ایک جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں کارروائی،4دہشتگرد ہلاک،ایک جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ کارروائی میں 4دہشت گرد مارے گئے ۔

آئی ایس ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس ایس پی آرکا کہناہے کہ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ سمیت اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل بالخصوص خودکش دھماکوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی محمد شعیب نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...