Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائی،6 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائی،6 دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 8 مئی کو خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان میں انعام اللہ نامی دہشت گرد ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...