Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز کی ضلع کیچ میں کارروائی ،2 دہشت ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی ضلع کیچ میں کارروائی ،2 دہشت ہلاک

Share
Share

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے 10-11 اگست کو بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزبند رینج میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی ایک کامیاب آپریشن کیا۔ جس کے نتیجے میں 2دہشت مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ایک دہشت گرد زخمی ہوا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...