Home نیوز پاکستان سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائی، 12 خوارج واصل جہنم

سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائی، 12 خوارج واصل جہنم

Share
Share

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران وادی تیرا میں 12 خوارج کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کی وادی تیرا میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر 20 اگست سے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28 اور 29 اگست کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج کے 12 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ تنظیموں کو بڑا دھچکا لگا ہے اور اب تک 37 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا جبکہ 14 دہشت گرد شدید زخمی بھی ہو چکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی، پاکستان کی مسلح افواج فورسز ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles