Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،2دہشتگرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو دہشت گرد مارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گرد وں سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، جبکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی لانچنگ کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے...

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کے لئے ٹریول سم متعارف

اسلام آباد:ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس...

پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ خلاء میں بھیج دیاگیا

بیجنگ :پاکستان کا پہلا الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ لانچ کر دیا گیاہے سپارکو...