Home نیوز پاکستان پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

Share
Share

پنجگور: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 اپریل کی درمیانی شب کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد اسد حسرت سمیت 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا اور ان سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...