Home سیاست پشاور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

پشاور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 جوان وطن پر قربان ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 26 مئی کو سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشاور کے علاقہ حسن خیل میں آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد واصل جہنم جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے مقابلے میں کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ شہید ہوگئے، شہید کیپٹن حسین جہانگیر کا تعلق ضلع رحیم یار خان اور شہید حوالدار شفیق اللہ کا تعلق ضلع کرک سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم کو مضبوط بناتی ہیں۔

دوسری جانب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسین جہانگیر شہید اور حوالدار شفیق اللہ شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت پاک فوج کے افسران، سول حکام، عوام اور جوانوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کر دیئے گئے جہاں ان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...