Home نیوز پاکستان سکیورٹی فورسز کی ژوب میں کارروائی،3دہشتگردہلاک،4جوان شہید

سکیورٹی فورسز کی ژوب میں کارروائی،3دہشتگردہلاک،4جوان شہید

Share
Share

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب ژوب میں کارروائی کر کے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سمبازہ کے قریب کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میںآ نے کی کوشش کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 4 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک اور کچھ زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...