Home نیوز پاکستان پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،7 دہشت گرد ہلاک

پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ،7 دہشت گرد ہلاک

Share
Share

راولپنڈی: ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں سات دہشت گردمارے گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 22 جنوری کو پاکستان افغان سرحد کے قریب ضلع ڑوب کے سمبازہ سیکٹر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سیکیورٹی فورسز نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا نتیجتاً سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پْرعزم ہیں۔

Share
Related Articles

چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، صدر آصف علی زرداری

ہائینان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے...

موٹر سائیکل سواروں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے سبسڈی میں توسیع، وزیرِ اعظم کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موجودہ معاشی صورتحال کے پیش...

سپر ٹیکس آئینی قرار: وفاقی آئینی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن...

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے...