Home نیوز پاکستان سکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک، 2 سپاہی شہید

سکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد ہلاک، 2 سپاہی شہید

Share
Share

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں ایک کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو سپاہی وطن پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ سپاہی عبداللہ اور سپاہی محمد سہیل شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں سراغ لگایا، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...