Home نیوز پاکستان کے الیکٹرک کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری، 800 غیر قانونی کنکشنز ہٹا دئیے

کے الیکٹرک کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری، 800 غیر قانونی کنکشنز ہٹا دئیے

Share
Share

 

کراچی: ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں حال ہی میں پاور یوٹیلیٹی نے سرجانی ٹاؤن اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے 650 کلوگرام سے زائد وزن کے 750کنڈوں کو ہٹادیا۔

نارتھ کراچی میں ایک اور کارروائی کے دوران 100 کلوگرام سے زائد 50 کنڈوں کو کے۔ الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے ہٹا دیا گیا جن سے روزانہ تقریباً 10ہزار یونٹس اور ماہانہ تقریباً 3 لاکھ یونٹس بجلی چوری کی جارہی تھی۔

بجلی کی چوری کے لیے استعمال ہونے والے کنڈے نیٹ ورک کے حفاظتی پروٹوکول کو نظرانداز کر کے لگائے جاتے ہیں غیرقانونی کنڈا کنکشنز سے کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر اور شہریوں کے لیے خطرات بڑھ جاتے ہیں اور ان خطرات میں مون سون کے دوران مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

کے الیکٹرک نقصانات میں کمی اور بجلی کے انفرا اسٹرکچر کے تحفظ کے لیے مہم چلاتا ہے بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی دو اہم عوامل ہیں جو کسی علاقے کے نقصان کے پروفائل کا تعین کرتے ہیں کے الیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے جبکہ باقی علاقوں میں نقصانات کو کم کرنے کے لیے پاور یوٹیلیٹی کوشاں ہے

کمپنی کی صارفین، علاقے کے منتخب نمائندوں اور کمیونٹی رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کے کلچر کو فروغ دیں اور بجلی چوری کی سختی سے حوصلہ شکنی کریں ایسے اقدامات شہر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...