Home نیوز پاکستان کچے کے علاقے پنجاب پولیس کی کارروائیاں، اب تک 63 خطرناک ڈاکو ہلاک

کچے کے علاقے پنجاب پولیس کی کارروائیاں، اب تک 63 خطرناک ڈاکو ہلاک

Share
Share

لاہور: پنجاب پولیس نے رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیاں کرکے اب تک 63 خطرناک ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا جبکہ 45 زخمی ہوئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس کی پکی چوکیاں قائم کر لی گئی ہیں اور پولیس نفری مستقل طور پر تعینات ہے، پولیس پوری طاقت اور بھرپور وسائل کے ساتھ موجود ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا کہ ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لیے دور مار ہتھیاروں، بکتر بند اور بلٹ پروف گاڑیوں سمیت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک کچے میں پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لیے پولیس کے اینٹی ہنی ٹریپ سیل بھی 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں، سرحدی چیک پوسٹوں پر ملک بھر کے 531 افراد کو کچے میں اغوا ہونے سے بچایا جا چکا ہے۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...