Home Uncategorized اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے

اداکار اسد صدیقی کے والد انتقال کرگئے

Share
Share

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی کے والد اور اداکارہ زارا نور عباس کے سُسر انتقال کرگئے۔

اسد صدیقی نے اپنے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اسٹوری میں نوٹ جاری کیا۔

اداکار نے اپنے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “میں نے 6 فروری کی شب اپنے خاندان کا سب سے طاقتور آدمی، اپنی ہمت، اپنی طاقت اور اپنا سب کچھ کھودیا”۔

اُنہوں نے کہا کہ “میرے والد کے اس دنیا سے چلے جانے سے ہماری زندگی میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے اور ہم شدت غم سے نڈھال ہیں، ابا ہماری طاقت، حکمت اور غیر مشروط محبت کا ستون تھے۔

اسد صدیقی نے کہا کہ “ابا کی موجودگی ہمارے خاندان کی روشنی تھی جبکہ اُن کی غیر موجودگی نے ہمیں گہرے غم سے دوچار کردیا ہے، اُن کی 85 سالہ زندگی ہمیشہ ہمیں متاثر کرتی رہے گی۔

اداکار نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا کہ “اس مشکل وقت میں میرے مرحوم والد اور ہمارے خاندان کے لیے لازمی دُعا کریں”۔

دوسری جانب زارا نور عباس نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے والد اور مرحوم سُسر کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے اسد صدیقی کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...